ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کاروار کے کاونسلر رتناکر نائک پر حملہ۔2ملزمین گرفتار

کاروار کے کاونسلر رتناکر نائک پر حملہ۔2ملزمین گرفتار

Tue, 15 Aug 2017 21:03:46  SO Admin   S.O. News Service



کاروار 15؍اگست (ایس او نیوز) کاروار شہری بلدیہ کے وارڈ نمبر14 کاونسلررتناکر نائک پر دو افراد نے رات کے وقت چاقو سے حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا۔ حملہ آوروں کی شناخت اسٹوڈنٹس یونین کے صدرراگھو اور شبیر پاشا کی حیثیت سے کی گئی ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
کہاجاتا ہے کہ وارڈ نمبر 14میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہ ہونے کی شکایت کرتے ہوئے راگھو نے میونسپالٹی میں مراسلہ دیا تھا۔اس پر کاونسلر رتناکر نے ٹیلی فون پر راگھو سے اعتراض جتایا۔ اس سے پہلے بھی ان دونوں کے بیچ اس مسئلے پر تو تو میں میں ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔راگھو کی طرف سے شکایت کو لے کر پھر ان دونوں کے درمیان مالادیوی میدان میں جھگڑا شروع ہوا۔ اس دوران روگھو اور شبیر نے اپنی جیب میں موجود چاقو نکال کر رتناکر نائک پر حملہ کردیا جس سے ان کے ہاتھ پر زخم آئے۔پی ایس آئی امیش پاوسکر کے مطابق راگھو کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں ان دونوں کے خلاف شکایت درج کروانے کے بعد دونوں ملزمین کی گرفتاری عمل میںآئی۔عدالت میں پیشی کے بعد ملزمین کوعدالتی تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔
 


Share: